بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے ادارے نے اپنے اپنے بیان میں کہا:
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 83ویں لہر میں امریکی اڈوں اور طفل کُش صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کا متن:
سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 83ویں لہر ـ کوڈ نیم "یا ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام" کے ساتھ، اور شمالی خلیج فورس میں ملک کی جنوبی پٹی کے مخلص اور بہادر عوام کے نام، سرانجام دی گئی۔
یہ کاروائی جمعرات کی شام امریکی اور صہیونی اہداف کے خلاف کی گئی جن میں اشدود کے تیل کے ذخائر، تیل کا ایک بڑا گودام، مُدعین شہر میں طفل کُش صہیونی فوج فوج کی نفری کے ایک بڑا مرکز، خطے میں دہشت گرد امریکی فوج کے انفارمیشن ایکسچینج سینٹر، اور الظفرہ، العدیری کے امریکی فوج کے اڈے، کویت میں علی السالم امریکی اڈے میں ٹرانسپورٹ طیاروں کی نگہداشت اور اوورہالنگ کے ہینگرز، نیز ڈونز کے ہینگرز، بحرین کے شیخ عیسیٰ کے اڈے میں امریکی فوج کے جیٹ اور لڑاکا طیاروں کے ایندھن کے ذخائر اور اسی اڈے میں پیٹریاٹ دفاعی سسٹم کی نگہداشت اور تعمیر و مرمت کا ہینگر شامل ہیں، جنہیں طویل اور درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے مائع اور ٹھوس ایندھن کے حامل اور کئی وار ہیڈز لے جانے والے میزائلوں، تباہ کن اور رومر (roamer = ہدف ڈھونڈ کر نشانہ بنانے والے) ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ کاروائی بإذن اللہ پوری کامیابی سے انجام پائی۔
زندگی صہیونیوں کے لئے ایک سائرن کے بعد دوسرے سائرن کا انتظار کرنا اور پناہ گاہوں میں طویل عرصے تک قید ہوکر رہنا غاصب صہیونیوں کا روز کا معمول بن گیا ہے۔
جیسا کہ ہم نے کہا: تم جہاں بھی چھپ جاؤ اللہ کی مشیت سے تمہیں ڈھونڈ نکالیں گے، اور تمہیں تمہارے بھونڈے اعمال کی سزا دیں گے۔
یہ لہر ابھی جاری ہے۔۔۔
"وما النصر إلا من عند الله العزیز الحکیم"
اسی لمحے تل ابیب میں نہ کٹنے والی سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں
عبرانی ذرائع نے 83ویں کاروائی کے بعد، خبر دی ہے کہ ایران نے ریننگ میزائل استعمال کئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس نے اپنے میزائلوں پر لکھے گئے پیغام میں اسپین، پاکستان، ہندوستان اور جرمنی کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ